25 جنوری، 2022، 2:33 PM

کیمرون میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑمچنے سے 8 افراد ہلاک

کیمرون میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑمچنے سے 8 افراد ہلاک

افریقی ملک کیمرون میں فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں کچل کر 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کیمرون میں فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں کچل کر 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات  کے مطابق کیمرون میں " افریقا کپ آف نیشن " کے سلسلے میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں فٹبال کے سنسنی خیز میچز سے بڑی تعداد میں شائقین بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔

میزبان ملک کیمرون کی فٹبال ٹیم کا ایک اہم میچ یاؤندے اولیمبے اسٹیڈیم میں تھا جہاں 60 ہزار شائقین کی گنجائش تھی تاہم فٹبال کے دیوانوں کی کئی گنا زیادہ تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مرکزی دروازے پر بھگدڑ مچنے سے 8 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 38 زخمی ہیں جن میں درجن بھر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس میچ میں مخالف ٹیم کو 2-1 سے شکست دیکر میزبان ملک کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

News ID 1909623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha